ٹورڈی فرانس کا پہلا مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے جیت لیا

466

پیرس(جسارت نیوز)سائیکلنگ کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا پہلا مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے جیت لیا۔ٹور ڈی فرانس کورونا وائرس کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔4 سکینڈ کے فرق سے قسمت بدل گئی اور ٹور ڈی فرانس کے پہلے مرحلے میں ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے عالمی چمپئن کو شکست دے دی۔انھوں نے 156 کلو میٹر کا طویل ٹریک 3 گھنٹے 46 منٹ 13 سیکنڈ میں طے کیا۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے پہلے 27 جون سے شرو ع ہونا تھے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کردیا گیا۔بالآخر مکمل پروٹوکول اور محدود شائقین کے ساتھ اس ایونٹ کا 29 اگست کو آغاز ہوگیا۔ٹور ڈی فرانس میں مجموعی طور پر 21 مراحل میں 3 ہزار 484 کلو میٹر طویل ٹریک پر مقابلہ ہوگا۔