ڈاکٹر سکینہ سولنگی کا سید قائم علی شاہ سے بیٹے کی وفات پراظہار تعزیت

230

کراچی (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان لیڈیز ونگ کی سینئر رہنما ڈاکٹر سیکنہ سولنگی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بیٹے اور ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ سے ان کے بھائی سید مظفر علی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ڈاکٹر سکینہ سولنگی نے کہا کہ قائم علی شاہ اوران کے خاندان کی پیپلز پارٹی کے لیے خدمات لازوال ہیں۔