سندھ حکومت کی ناکامیوں کو سومناتھ کی فتح بتایا جارہا ہے،خرم شیر

208

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ناکامیوں کو سومناتھ کی فتح دکھانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ شہر کی صفائی ستھرائی کے نام پر عالمی اداروں سے اربوں روپے کے فنڈ ہڑپ کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، اور اس وقت بھی سندھ کے مختلف شہر اور اضلاع پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ایک بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کراچی کو ڈبونے کے بعد پیپلز پارٹی کے مداریوں نے سکھر میں تماشے لگانے شروع کردیے ہیں۔قمرالزمان کائرہ اپنے ساتھ لاپتا بلاول زرداری کو بھی سندھ لے آتے۔کائرہ صوبائی وزرا سے پوچھتے کہ سندھ کیوں ڈوبا؟قمر زمان کائرہ اپنی پارٹی کے صوبائی وزرا سے پوچھتے کہ سندھ کے لوگوں کی کیا مدد کی گئی؟وفاقی حکومت کے ادارے سندھ کے لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف بل پاس کرانے کے لیے اپوزیشن نے حکومت سے این آر او کی بھیک مانگی۔