ہیومن رائٹس نیٹ ورک کاکے الیکٹرک کوقومی تحویل میں لینے کامطالبہ

232

کراچی(پ ر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری اور سیکرٹری سید شہزاد مظہر نے حالیہ بارش کے دوران کے الیکٹرک کو بدترین کارکردگی پر آڑھے ہاتھوں لیا ۔انتخاب عالم سوری نے حکومت سے کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک 26 لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے، اس کا لائسنس منسوخ کرکے فوری طور پر قومی تحویل میں لیا جائے۔ کراچی میں10 سے 15 گھنٹے کی بدترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ۔کراچی میں حالیہ بارش کے دوران 3دن تک مختلف علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہو سکی‘ کراچی میں بجلی آتی نہیں مگر میٹر انتہائی تیز چلتے ہیں۔زائد بلنگ کے باعث پہلے ہی لوگ کے الیکٹرک سے پریشان ہیں ۔کراچی کے شہریوں سے کے الیکٹرک کی جانب سے ابھی بھی ناجائز بلنگ کی رقم بٹوری جارہی ہے۔ اگر کے الیکٹرک کے اس اقدام کے خلاف کو ئی کارروائی نہ ہوئی تو ایچ آر این جلد ایک احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرے گی۔