کورنگی کازوے پرڈوبنے والوں کی لاشیں مل نہ سکیں

258

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے علاقے کورنگی کازوے میں ڈوبنے والے شہریوں کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں جس کے باعث اہلخانہ پریشان ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق کورنگی کازوے نے لاشیں نگل لیں۔لاشیں نہ ملنے کے سبب اہلخانہ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کے لیے روز کازوے پہنچتے ہیں اور ناکامی پر واپس لوٹ جاتے ہیں۔کراچی میں کورنگی کازوے میں ڈوبنے والوں کے اہلخانہ بھی پریشان ہیں، کسی کا بھائی لاپتا تو کسی کا بیٹا، کوئی والد کی تلاش میں روتا ہوا کازوے پہنچتا ہے تو کوئی سیلابی ریلے میں اپنے پیارے کو تلاش کرتا نظر آتا ہے۔کازوے پر بھائی کو تلاش کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ 7دن سے بھائی کا کچھ پتا نہیں چلا، سندھ حکومت بھی مدد نہیں کررہی ہے۔