جامعہ کراچی:29طلبہ کو پی ایچ ڈی اور 33کوایم فل کی ڈگریاںتفویض

212

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے حالیہ اجلاس میں29طلبہ وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 33 طلبہ وطالبات کو ایم فل اور 2 طلبہ کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔