کورونا کے بعد قرضوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ،وزارت خزانہ

128

اسلام آباد(صباح نیوز)کورونا کے باعث ملکی قرضوں میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا ہے اورمجموعی شرح بلحاظِ جی ڈی پی 87.2فیصد اورحجم 44 ہزار 563 ارب روپے تک پہنچ گیا،پاکستان کے ذمے بیرونی قرضوں اور واجبات کا حجم ریکارڈ 112 ارب 85 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ اندرونی اور بیرونی قرضوں کی مجموعی مالیت 44 ہزار 563 ارب روپے رہی جوکہ جون 2018میں 29 ہزار879 ارب روپے تھی ۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں
کے باعث دسمبر 2019 میں قرضوں کی شرح کم ہو کر84فیصد پرآگئی تھی، فروری 2020 میں پرائمری خسارہ سرپلس رہا البتہ کورونا کے باعث اخراجات بڑھے اور حکومت کا اصلاحاتی پروگرام بھی سست روی کا شکار رہا،سیاحت اور تجارت کے شعبوں کیساتھ پیداواری سپلائی لائن بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔