پاکستانی عوام کو بھاری منافع کا لالچ دے کر لوٹنے کاا سکینڈل

169

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں اربوں روپے کا ایک نیا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا ہے ،نئے اسکینڈل کے تحت ایف بی آر کے اعلیٰ افسر سورج کمار اور برطانوی شہری ایان اینڈریو نے مالیاتی اسکیم کے نام پر پاکستان کے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے،اس اسکینڈل کی بازگشت نیب تک بھی پہنچ گئی ہے کیونکہ ایک پاکستانی شہری نے چیئرمین نیب کو باقاعدہ ایک درخواست دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں بھاری مالی منافع دے کر عوام سے
اربوں روپے لوٹنے کا نوٹس لیا جائے۔درخواست کے مندرجات کے مطابق ایف بی آر کے ایک حاضر سروس اعلیٰ افسر سورج کمار نے برطانوی شہری ایان اینڈریو کے ساتھ ملکر ایک ایک مالیاتی اسکیم’’پوتری‘‘ شروع کی ہے، اس مالیاتی اسکیم کے تحت عوام کو لالچ دیا گیا ہے کہ وہ اس سکیم میں سرمایہ کاری کریں اور اپنی دولت اس سکیم میں ڈیپازٹ کرائیں۔آن لائن نے جب ایف بی آر کے افسر سورج کمار سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے سوال سنتے ہی اپنا موبائل بند کردیا اور سوالوں کے جواب نہیں دیے۔