سینیٹر فرحت اللہ بابر کا عاصم سلیم باجوہ کی جائداد کی تحقیقات کا مطالبہ

230

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے خاندان کی جائداد اور کاروبار سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے عاصم سلیم باجوہ کی ترقی ہوتی رہی‘ ویسے ویسے ان کے خاندان کا کاروبار بھی ترقی کرتا گیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جو گوشوارے جمع کرائے ہیں اس پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب تو یہ کہتا ہے کہ وہ کیس دیکھتا ہے‘چہرے نہیں دیکھتا تو اب وہ خاموش کیوں ہے؟ انہوں نے کہا
کہ اس معاملے سے نظریں نہیں پھیرنی چاہئیں۔ دریں اثنا وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ تفصیل سے چند دنوں میں اپنے اثاثوں سے متعلق خبروں کی وضاحت کریں گے۔