“ترکی ایسا ملک نہیں رہا، جس کے صبر، عزم اور ہمت کا امتحان لیا جائے”

704

ترک صدر رجب طیب اردوان نے حکومتی اراکین کے ہمراہ مزار اتاترک پر حاضری دیتے ہوئے اپنے دشمنوں کو واضع پیغام دیا کہ ‘اب ترکی ایسا ملک نہیں ہے کہ جس کے صبر، عزم اور ہمت کا امتحان لیا جائے۔

ترک صدر طیب اردوان نے حکومتی اراکین کے ہمراہ عظیم فتح کی 98 ویں سالگرہ کےموقع پر کمال اتاترک کی قبر حاضری دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے تمام دشمن جان لیں اگر مقابلہ کرنے کی ہمت ہے تو سامنے آؤ ورنہ دور ہٹ جاؤ، ترکی بحیرہ روم، بحیرہ اسود اور بحیرہ ایجین  میں اپنے حق کے وسائل کو حاصل کر کے رہے گا، اگر ہم کہتے ہیں کریں گے تو کر کے ہی رہیں گے، جس کا ہم ہرجانہ بھی ادا کریں گے۔

طیب اردوان نے ملازگیرت نیشنل پارک میں فتح ملازگیرت کی 949 ویں سالانہ تقریب سے خطاب میں کیا، موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکی کی کسی دوسرے ملک کی سرزمین، حاکمیت اور مفادات پر نظر نہیں ہے تا ہم یہ اپنی ملکیت اور اقدار سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اب ہر کسی کو یہ جان لینا چاہیے کہ اب ترکی ایسا ملک نہیں ہے کہ جس کے صبر، عزم اور ہمت کا امتحان لیا جائے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکی کی حاصل کردہ  کامیابیاں اس کے اس عزم کی علامتیں ہیں جو وہ  اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے رکھتا ہے۔

مزار ترک کے یادگاری رجسٹر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے طیب اردوان نے لکھا کہ “عزیز اتاترک، عظیم فتح کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو اور عزیز شہداء کو ایک دفعہ پھر احسان مندی و عقیدت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ آپ کی امانت جمہوریہ ترکی کو مزید ترقی دینے اور مضبوط بنانے کے لئے ہم تن دہی سے کام کر رہے ہیں۔ ہم جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے سال یعنی 2023 کا آغاز اقتصادی، فوجی، سیاسی اور سفارتی حوالے سے زیادہ مضبوط ، زیادہ خود مختار اور زیادہ خوشحال ملک کی حیثیت سے کرنے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔ شام سے لے کر لیبیا تک اور بحرِ اسود سے لے کر مشرقی بحرِ روم تک مختلف محاذوں پر ہماری حاصل کردہ اہم کامیابیاں ہمارے اس عزم کا واضح اظہار ہیں جو ہم اپنے حقوق اور مفادات کی حفاظت کے معاملے میں رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان کہا کہ ‘ترکی خاص طور پر، مشرقی بحر روم میں دھمکی آمیز اور چالباز طرزِ تخاطب کے سامنےگردن نہیں جھکائے گا،ترکی بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدوں کےتفویض کردہ حقوق کا دفاع کرناجاری رکھے گا۔ اللہ آپ کی روح کو شاد کرے۔