ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی، 213 نئے کیسز رپورٹ

317

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 849 جبکہ 6,294 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 348 ، پنجاب میں 96,769 ،بلوچستان میں 12,869 خیبرپختونخواہ 36,044، گلگت بلتستان میں 2,896، اسلام آباد میں 15,625 اور آزاد کشمیر میں 2,298 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,401 پنجاب میں 2,198، خیبرپختونخوا میں 1,250، بلوچستان میں 141، اسلام آباد 175، گلگت بلتستان 67 اورآزاد کشمیر 62 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 682 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 26 لاکھ 21 ہزار 146 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار 17  ٹیسٹ کے دوران 213 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 6 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 604  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 49 لاکھ 36  ہزار 454 افراد متاثر، 8 لاکھ 40 ہزار 399 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 71 لاکھ 117 ہزار 67 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔