دس ارب ڈالرزہوتےبھی توسندھ حکومت کونہ دیتے،شبلی فراز

547

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارےپاس 10ارب ڈالرزہوتےبھی توسندھ حکومت کونہ دیتے، کیونکہ وہ پیسے سیدھےاومنی اکاؤنٹس میں جاتےہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ پیپلز پارٹی نےکھربوں روپےلیے،لیکن اس کے باوجود اسپتالوں،اسکولوں،سڑکوں اورسیوریج کی بری حالت ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاکی خبروں پرنہ کوئی استعفیٰ دےگانہ کسی کواستعفیٰ دیناچاہیے، عاصم سلیم باجوہ کےبارےمیں جوباتیں ہورہی ہیں وہ درست نہیں ہیں،عاصم سلیم باجوہ  کومشورہ ہےکہ جو بھی معاملہ ہے اس کی وضاحت کریں۔

شبلی فراز نے  کہاکہ معیشت میں بہتری آرہی ہے اس کے ثمرات عنقریب عوام تک پہنچیں گے،کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی اور مشکلات ہیں،اپوزیشن اپنےلیڈروں کو راستہ دینے کے لیے قانون سازی چاہتی ہے،پی پی اورن لیگ کےقائدین ایف اےٹی ایف کی آڑمیں این آراولینا چاہ رہےتھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کےعوام کی مشکلات کےحل کےلیےاپناکرداراداکرےگی،وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی بات ہوئی ہے،وزیراعظم کراچی کےحالات سےمتعلق حکام کےساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں۔

پورےپاکستان کی ہمدردیاں کراچی کے عوام کےساتھ ہیں، کراچی کےعوام کرب اورتکلیف سےگزررہےہیں۔