کنٹونمٹ بورڈ کے خلاف رہائشیوں کا احتجاج، ٹیکسز معاف کرنے کا مطالبہ

406

کراچی میں 4روز قبل ہونے والی بارشوں کی تباہ کاریاں اب تک ختم نہیں ہوئیں ، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقوں ڈیفینس اور کلفٹن سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے خلاف ان علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے کنٹونمٹ بورڈ (سی بی سی) کے دفتر کے باہر پیر کی صبح احتجاج  جاری ہے، مظاہرین کی بڑی تعداد نے سی بی سی کے خلاف نعرے بازی کی اور سی بی سی کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور سامان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس موقعے پر پولیس کی بھاری نفری سی بی سی دفتر پہنچ گئی،  احتجاج کے منتظمین نے سب سے درخواست کی کے  کو امن سے مظاہرہ کریں  اور کہا کسی چیز کو نقصان نہیں ہونا چاہیے، منتظمین نے یہ بات بھی واضح کی کے ہمارا کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہے۔

مظاہرین انفراسٹکچر کو بہتر بنانے اور ٹیکسز معاف کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے جب تک سی بی سی کا سینئر عہدیدار ہم سے بات نہیں کرے گا اس وقت تک گیٹ کے بارہر پرامن دھرنا جاری رہے گا اور موجودہ سی ای او اپنے عہدے سے مستعفی ہو۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کلفٹن کنٹونمنٹ کی انتظامیہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنائے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی فوری مرمت کروائے، ان کا کہنا تھاکہ ہر جگہ پانی بھرا ہوا ہے اور گٹروں کا پانی بھی گھروں اور پانی کی ٹینکیوں میں جا رہا ہے۔

دوسری جاننب کلفٹن بلاک8 کے مکینوں نے4روز سے بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا ، مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی فوری بحال کی جائے۔

بجلی اور گٹر کے پانی سے علاقہ مکین پریشان ہیں، علاقوں میں مظاہرے کیے جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی کےالیکٹرک اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور بجلی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔