کراچی میں بجلی کا نظام ٹھپ، کئی علاقے4روز بعد بھی بجلی سے محروم

449

کراچی میں جمعہ کے روز شدید بارشوں سے کئی علاقوں کے فیڈرز ٹرپ کرگئے،جس کے بعد مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بعدبجلی جزوی بحال ہوئی جبکہ ڈیفنس اور کلفٹن کے کچھ علاقے بجلی سے اب تک محروم ہیں۔
کے الیکٹر ک کی نااہلی کے باعث شہرقائد میں شدید بارش کے دوران بجلی کا شدید بحران پیدا ہوگیا، کےالیکٹرک بارش کے گھنٹوں گزرنے کے باوجود بھی شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کرنے میں ناکام ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن کے مختلف علاقوںمیں 4روز سےاب تک بجلی بحال نہیں ہوسکی جس پر علاقہ مکین سراپہ احتجاج ہیں۔
دوسری جانب کےالیکٹرک کے ترجمان نے کئی علاقوں میں بجلی کی بحالی سے اس وقت تک کے لیے معذرت کرلی جب تک وہاں سے نکاسی کا کام مکمل نہ ہوجائے۔
بجلی اور گٹر کے پانی سے علاقہ مکین پریشان ہیں، علاقوں میں مظاہرے کیے جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی کےالیکٹرک اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور بجلی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔
کلفٹن بلاک8 کے مکینوں نے4روز سے بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا ، مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی فوری بحال کی جائے۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ پانی کی نکاسی کے عمل میں بہتری کے ساتھ مختلف علاقوں کی بجلی بحال کی جارہی ہے، ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں زیر زمین کیبلز پر اب بھی پانی موجود ہے، جن علاقوں میں بجلی بند ہے وہ احتیاطی طورپر بندکی گئی ہے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج سے بارش کے ساتواں اسپیل آج دوپہرکےبعدشروع ہونے کا امکان ہے، کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے جبکہ زیادہ تیز بارش ساؤتھ ایسٹ کےعلاقوں میں ہوگی، جس کے لئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے اور اداروں کے وارننگ جاری کردی ہے، جبکے اب بھی کئی علاقوں میں گذشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی جمع ہے جس سےبدبواور تعفن اٹھ رہا ہے۔