وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

483

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان  نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری یہ کہہ کر مسترد کردی کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پہلے ہی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،بارش کی تباہی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اوگرا  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی،اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام میں 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔