دو سرکاری افسران کوجبری ریٹائرڈکرنےکاحکم کالعدم قرار

539

سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں 2 سرکاری افسران کوجبری ریٹائرڈکرنےکاحکم کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مبطابق کرپشن ثابت ہونے پر سروس ٹربیونل نےدونوں افسران کوجبری ریٹائرڈکرنےکاحکم دیاتھا جب کہ محکمہ صحت نےدونوں کونوکری سےبرطرف کرنےکاحکم دیاتھا۔

نوکری سے برطرفی اور جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف دونوں افسران نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، پیر کے روز چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نےسماعت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیسن اورمیڈیکل آلات کی خریداری میں خوردبردکی گئی،اسپتال کاپیسہ اٹھاکربانٹ دیا گیا۔

عدالت نے دونوں سرکاری افسران کوجبری ریٹائرڈکرنےکاحکم کالعدم قرار دے دیا تاہم  دونوں سرکاری افسران کی نوکری سےبرطرفی کافیصلہ بحال کردیا۔

عدالت نےدونوں افسران سےکرپشن کی رقم ریکورکرنےکا بھی حکم دیا۔