آئل ریفائنریز کا یورو 5 کے پرائسنگ فارمولے پر تحفظات کا اظہار

312

آئل ریفائنریزنےیورو 5 کے پرائسنگ فارمولے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فارمولے کے تعین تک جرمانےعائدنہ کرنےکا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل کمپنیوں نےپٹرولیم ڈویژن کوخط لکھا ہے جس میں یورو 5 کےپرائسنگ فارمولےپرتحفظات کااظہار کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یورو 5 کی پرائسنگ سےمتعلق آئل ریفائنریزسےمشاورت نہیں کی گئی،یورو 5 کےحوالےسےگائیڈ لائنزمیں سنجیدہ نوعیت کی خامیاں ہیں، ریفائنریزسےپیداپٹرول میں سلفرمقدارکم ہونےپرجرمانہ نہیں کیاجاسکتا۔

متن کے مطابق پٹرول پرپریمیئم میں کمی،کم معیارپرجرمانہ اورپلیٹس فارمولاقبول نہیں، حکومت نےریفائنریزکویوروٹوسے 5 پرمنتقلی کیلئےوقت نہیں دیا۔

خط میں ریفائنریزنےوزارت پٹرولیم،تیل کمپنیوں اوراوگراکااجلاس بلانےکامطالبہ کرتے ہوئے یورو 5 پرائسنگ فارمولےکےتعین تک جرمانےعائدنہ کرنےکی درخواست کی ہے۔