کورنگی کازوے نے لاشیں نگل لیں،اہلخانہ پریشان

538

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے کورنگی کازوے میں ڈوبنے والے شہریوں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں ہے جس کے باعث اہلخانہ پریشان ہیں۔ کراچی کے علاقے کورنگی کازوے نے لاشیں نگل لیں، لاشیں نہ ملنے کے سبب اہلخانہ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کے لیے روز کازوے پہنچتے ہیں اور ناکامی پر واپس لوٹ جاتے ہیں۔

کراچی میں کورنگی کازوے میں ڈوبنے والوں کے اہلخانہ بھی پریشان ہیں، کسی کا بھائی لاپتا تو کسی کا بیٹا، کوئی والد کی تلاش میں روتا ہوا کازوے پہنچتا ہے تو کراچی سیلابی ریلے میں اپنے پیارے کو تلاش کرتا نظر آتا ہے۔

کازوے پر 7 روز سے بھائی کو تلاش کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ سات دن سے بھائی کا کچھ پتا نہیں چلا، سندھ حکومت مدد نہیں کررہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کازوے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی جبکہ 12 موٹر سائیکلیں بھی نکالی گئی تھیں تاہم مزید لاشیں نہیں مل سکی ہیں۔