‘الزامات اور سیاست نہیں، کراچی کے مسائل حل کرنے ہوں گے’

511

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کےمسائل مل کرحل کرنےہوں گے ایک دوسرےپرالزامات لگانےکاکوئی فائدہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی ایس اوکی غیرقانونی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی تو رہنما(ن)لیگ شاہدخاقان عباسی سندھ ہائیکورٹ پیش ہوگئے۔

نیب حکام اوروکیل پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ  شاہدخاقان اسلام آبادسےآگئے،نیب والےنہیں آئے۔

عدالت نے شاہدخاقان عباسی ودیگرکی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبرتک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی کےمسائل مل کرحل کرنےہوں گے ایک دوسرےپرالزامات لگانےکاکوئی فائدہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست نہیں بلکہ مسائل حل کرنےکی ضرورت ہے، کراچی میں سب سےزیادہ ڈیفنس کاعلاقہ متاثر ہوا، پانی کی نکاسی کابہترانتظام ہوناچاہیئے۔