اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز ‘ایل ال فلائٹ 971’ آج یو اے ای پہنچے گی

767

متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کے بعد کے اسرائیل کی پہلی تجارتی پرواز آج یواے ای روانہ ہوگی۔

اسرائیل اخبار ٹائمز آف اسرائیل اور اسرائیلی ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن کے مطابق متحدہ عرب امارات کیلیے اڑنے والی فلائٹ پراہ راست یو اے ای کیلیے متوقع طور پر سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرے گی، پرواز اسرائیلی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے روانہ ہوگی جبکہ عرب امارات کیلیے 3:05 پر پہنچے گی۔

Historic first Israel-UAE commercial flight likely to cross Saudi airspace  | The Times of Israel

اسرائیلی ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے فلائٹ ‘ایل ال فلائٹ 971’ کے روٹ میں سعودی فضائی حدود کو استعمال کرنے کا نقشہ جاری کیا گیا ہے جبکہ سعودی حکام کی جانب سے اب تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی براہ راست متحدہ عرب امارات کیلیے پہلی تجارتی پرواز (آج) پیر کی صبح ‘ایل ال فلائٹ 971’ پیر کی صبح ڈیوڈ بین گریون ائیر پورٹ سے روانہ ہوگی۔

دوسری جانب اسرائیلی ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ روٹ  حتمی نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب کی جانب سے اب تک فضائی حدود استعمال کرنے کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

اسرائیل کی ایل ال فلائٹ 971 میں امریکا اور اسرائیل کے تجارتی وفود شامل ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب نے بھارتی ائیر لائن کو اسرائیل کیلیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی تاہم اسرائیلی پروازوں  کو طویل بحیرہ احمر کے راستے سفرطے کرنا پڑتا تھا۔