بھارت میں کورونا کیسز کا عالمی ریکارڈ

417

بھارت میں ایک ہی دن میں 78 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت میں ايک دن ميں 78,761 نئے کورونا کيسز کے بعد کورونا وائرس کے متاثرين کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر ميں اب تک 64 ہزار سے زائد افراد اس مہلک مرض سے ہلاک ہو چکے ہيں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 49 لاکھ 36  ہزار 454 افراد متاثر، 8 لاکھ 40 ہزار 399 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 71 لاکھ 117 ہزار 67 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔