بچت اسکیموں کےشرح منافع میں اضافہ

529

بچت اسکیموں کےشرح منافع میں اضافہ ہوا ہے، ریگولرانکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 0.24 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ریگولرانکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 8.04 فیصدہوگئی جب کہ اسپیشل سوینگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 0.90 فیصداضافہ ہوا۔

البتہ پنشن،بہبوداوربچت اکاؤنٹس کی شرح منافع میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، پنشن اوربہبودسرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10.32 فیصدپربرقرار ہے۔

بچت اکاؤنٹس کی شرح منافع 5.58 فیصدپربرقرار ہے جب کہ اسپیشل سیوینگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 7.77 فیصدہوگئی۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 0.05 فیصداضافہ ہوا،  ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 8.49 فیصدہوگئی۔