“ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید ہمیں حکومت سے باہر آنا پڑے”

534

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید ہمیں حکومت سے باہر آنا پڑے۔

پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ فروغ نسیم ایم کیوایم کے سینیٹرضرورہیں لیکن ہمارے کوٹے پر وہ وزیر نہیں بنے اور وزیراعظم نے فروغ نسیم کو ہمارے کہنے پر وزیر نہیں لگایا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ حکومت کی طرف سےابھی تک کراچی کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان نہیں ہوا، اگر کراچی تباہ ہوا تو اس کا اثر پورے پاکستان پر پڑے گا۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کےمسائل کی وجہ سےہم سب پریشان ہیں جبکہ لوگوں کے مسائل حل نہ ہونے پر ہمارے اوپر دباوَ بڑھ رہا ہے اور اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید ہمیں حکومت سے باہرآنا پڑے۔