بارشوں سےپاکستان ریلویز کا شیڈول متاثر، عوام پریشان

156

ملک بھر میں ہفتےسے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث ریلویز کا شیڈول متاثر ہوگیا، ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔

ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پاکستان ریلوے کا شیڈول شدید متاثر ہوا ، فرید ایکسپریس اورسرسیدایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر سے ، رحمان بابا،پاکستان ایکسپریس،تیزگام،علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے تاخیرسےروانہ ہوئی جبکہ کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔
دوسری جانب ملت ایکپریس 4گھنٹے، گرین لائن ایکپریس 3گھنٹے، خیبر میل 2گھنٹے45منٹ، عوام ایکپریس 2 گھنٹے لیٹ ، کراچی اور کوئٹہ سے آنیوالی ٹرینیں بھی اپنے مقام پر 1سے 4گھنٹے دیر سے پہنچی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدیدپریشانی کا سامنا کرناپڑا۔