ابوظہبی میں گیس دھماکا، متعدد زخمی

542

متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی میں گیس دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

گلف نیوز کے مطابق دھماکا ایئرپورٹ روڈ  شارع راشد بن سعید  پر واقع ریسٹورنٹ میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ریسٹونٹ تباہ ہوگیا، رہائشی عمارت میں موجود مکینوں کو فوری طور پر بحفاظت نکال لیا گیا۔

Gas explosion

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور امداد کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ہنگامی طبی امداد دی جارہی ہے۔