وزیر خارجہ کی سعودی سفیرسے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

982

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی  سے سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی  نے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ دونو ممالک کے درمیان تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں،سعودی وزیر خارجہ اور وزیر توانائی کے متوقع دورہ پاکستان کا متمنی ہوں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حرمین شرفین کاتقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،حوثی باغیوں کے سعودی آبادیوں کونشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں،سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان ساتھ دے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کثیر تعداد میں پاکستانی سالہاسال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں،جو سعودی عرب  کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کررہے ہیں،امید ہے کہ سعودی حکومت برطرف پاکستانی ملازمین کوبحال کرے گی۔

وزیر خارجہ نے سعودی سفیر سے فرمانرواکنگ سلمان عبدالعزیز کی خیریت بھی دریافت کی۔