“ہر فوجی کے بدلے، ایک اسرائیلی جہنم واصل کریں گے”

676

تہران: ایرانی سرپرست یافتہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اپنے بیان میں اسرائیل کو جوابی کارروائیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج ایران کی حمایت یافتہ تنظیم کے جتنے جنگجوؤں کو قتل کرے گی ، جواب میں اتنی ہی تعداد میں اسرائیلی فوجیون کو ہلاک کیا جائے گا۔

گزشتہ روز حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ’’حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں نہیں الجھے گی کیونکہ یہ اسرائیل کے مفاد میں ہیں، اسرائیل نے حزب اللہ کو لبنان میں نشانہ بنایا جس پر جوابی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے’ اسرائیل کو جواب دینے کیلیے ہم کسی جلدی میں نہیں ،آپ کے فوجی آخر کار سڑکوں پر دکھائی دیں گے’۔

حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان نام نہاد امن معاہدے کومسترد کرتے ہیں  اور ہم ایسے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے۔