سعودیہ میں بین الاقوامی سفر پر عائد کی جانے والی پابندیاں برقرار

691

  کورونا وائرس کی وجہ سے تاحال سعودی عرب میں بین الاقوامی سفر پر عائد کی جانے والی پابندیاں برقرار
ہیں۔ بیرون ملک سے شیڈول پروازوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
بین الاقوامی سفر پر عائد پابندیوں کے حوالے سے جب تک حکام کی جانب سے واضح طور پر اعلان نہیں کیاجاتا اس وقت تک پروازیں بحال نہں ہوں گی۔
سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، جس میں پروازوں کی بحالی کے حوالے سے بتایا گیا ہو۔
حتمی طور پر پروازاوں کی بحالی کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا نہ ہی اس بارے میں سرکاری سطح پر کسی قسم کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے اس امرکی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جوں ہی حالات بہتر ہوں گے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے وبائی مرض کورونا کے حوالے سے اچھی خبر موصول ہوگی اسے دیکھتے ہوئے آئندہ کے لیے فیصلہ کیا جائے گا۔
جوازات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’موجودہ صورتحال غیر معمولی ہے۔ اس لیے اس حوالے سے متعلقہ اعلی حکام کی جانب سے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا جن میں ان تمام امور کو مدنظر رکھا جائے گا، جن کا سامنا نئے کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں  کو کرنا پڑا ہے اور حکام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے بارے میں سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے سعودی عرب میں شاہی حکم نامے کی جانب سے2 بارغیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ ویزوں میں مفت توسیع کے احکامات صادر کیے جا چکےہیں جن پر عمل درآمد بھی کیا گیا ہے جو3ماہ تک تھا۔