کراچی: محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی

474

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اتوار سے منگل تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتوار اور منگل کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ نئے اسپیل میں میرپورخاص، تھر پارکر میں پیر تک بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگرعلاقوں میں ایک بار پھر اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے تاہم پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرزاورڈی ڈی ایم ایز کو الرٹ جاری کردی۔

طوفانی بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام ادارں کو اپنے انتظامات پورے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیریں سندھ کےعلاقے بارشوں سے دوبارہ زیرآب آسکتےہیں اس لیے تمام ادارے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔