جرمنی میں کورونا پابندیوں کیخلاف مظاہرہ ،300 افراد گرفتار

474

جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 300 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق دارالحکومت برلن میں 35سے 38 ہزار افراد کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے، روسی سفارتخانے کے سامنے دائیں بازو انتہا پسندوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور بوتلیں پھینکی گئیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا۔

برلن حکام نے رواں ہفتے کورونا مخالف مظاہروں پر پابندی لگائی تھی جسے مقامی عدالت نے ختم کرتے ہوئے مظاہروں کی اجازت دے دی تھی۔