لولی لنگڑی جمہوری حکومت کاکھیل ختم ہونے والاہے،رانا ثنا ء اللہ

129

فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراور سابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ چندروزتک اے پی سی کی تاریخ کااعلان کردیا جائے گاجس کے بعدحکومت اوراپوزیشن کی عوامی طاقت واضح ہوجائے گی۔ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت
ہے جبکہ آئین کی حکمرانی بھی نہیں ۔اس لولی لنگڑی جمہوری حکومت کاکھیل ختم ہونے والاہے۔پارلیمانی نظام حکومت کی بجائے صدارتی نظام حکومت کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی کوئی بھی باضمیرسیاستدان اورسیاسی جماعت اس کی حامی نہیں ۔نہ اس کے لیے قانون سازی ہوسکتی ہے نہ ریفرنڈم۔اگرعمران خان کی صدارتی نظام کی خواہش ہے تووہ جہاںصدارتی نظام ہے وہاں جاکر شوق پوراکرلیں۔ قائد اعظم کے پاکستان میں صرف پارلیمانی نظام حکومت چل سکتا ہے۔ ’’صباح نیوز‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ نیب اب احتساب کاادارہ نہیں متنازع اور حکومت کاایک سیاسی ونگ ہے اس لیے اُس کے پاس صرف اپوزیشن کو ٹار گٹ کانشانہ بنانے کاایجنڈاہے۔