سینیٹ انتخابات :خفیہ بیلٹ کے زریعے ووٹنگ ختم کرنے کی منظوری

220

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی‘ وفاقی کابینہ نے سینیٹ انتخابات میں سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کر دی گئی‘کاسٹ کیے گئے ووٹ میں معلوم ہو گا کہ کس رکن اسمبلی نے کس امیدوار کو ووٹ دیا۔ ترمیمی مسودے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات سنگل ٹرانسفر ایبل اوپن ووٹ کے ذریعے ہوں گے۔ترمیمی مسودہ چند روز میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ ووٹ بیچنے کے عمل کو روکنے کے لیے کیا گیاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔