نوشہروفیروز‘ کرنٹ لگنے کے واقعات میں3افراد جاں بحق

155

نوشہروفیروز ( آن لائن) نوشہرو فیروز مختلف مقامات پر کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 نوجوان اور ایک 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئے۔ ہالانی میں شہر کے اعوان محلہ میں پانی والی موٹر سے کرنٹ لگنے سے نو عمر 13 سالہ لڑکابے حوش ہوگیا جسے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد نوجوان کی موت کی تصدیق کی۔ دوسرے واقع میں مورو کی دستگیر کالونی
میںٹیلی فون کے پول میں کرنٹ ہونے سے 8 سالہ بچی کو کرنٹ لگا جسے فوری طور پر مورو اسپتال لایا گیا مگر نو عمر کشف راستے میں جاں بحق ہوگئی ڈاکٹروں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی تیسرے واقع میں مورو کے نواحی علاقے میں جاڑو خان سیٹھار میں گھر میں پانی والی موٹر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے حوش ہوگیا جسے فوری طوری پر تعلقہ اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبعی معائنہ کے بعد نوجوان کی موت کی تصدیق کی۔بعدازاں نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔