جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت تربیتی اجتماع آج ہوگا

188

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے تحت ایک روزہ تربیتی اجتماع آج برو ز اتوارمبارک مسجد نزد صدیق پلازہ لطیف آباد یونٹ نمبر8حیدرآبادمیں منعقد کیاجائیگا۔اجتماع کاآغازصبح 10بجے اوراختتام شام 5بجے ہوگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ 4:25پر اختتامی خطاب کریں گے۔ ان سے قبل12:20 پر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان،3:15پرامیر
جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،3:50 پر حافظ نصر اللہ عزیز ،11:10پر نائب صدر اسلامک سرکل آف نارتھ امریکاڈاکٹرشاہدرفیق اور 1:00بجے امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید سمیت دیگر خطاب کریں گے۔