سکھر، محرم کے جلوس کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

96

سکھر (نمائندہ جسارت) ایدھی انفارمیشن سکھر کے مطابق روہڑی میں نو محرم کے ماتمی جلوس کے دوران چبوترہ چوک پر خستہ حال مکان کی چھت کا حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زائرین زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا۔