وری کے الزام میں گرفتار مہتاب دستی کو رہا کیا جائے، مزار خان دستی

161

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بھٹائی نگر پولیس کی جانب سے ایک ہفتے قبل ہوٹل کے مالک کو مبینہ طور پر گرفتار کرکے گم کرنے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مزار خان دستی، امتیاز دستی، شمشاد دستی ودیگر نے کہا کہ 20 اگست کی رات پرنس ٹاؤن میں واقع ہوٹل کے مالک مہتاب دستی کو بھٹائی نگر پولیس نے ہوٹل سے اٹھایا اور گم کردیا، پہلے دن پولیس نے مہتاب کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں ایک چوری ہوئی، جس کے شک میں انہیں حراست میں لیا گیا ہے، بعد میں آزاد کردیا جائے گا لیکن پولیس مسلسل آسرا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو زبردستی چوری میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے، ایس ایس پی حیدرآباد واقعے کا نوٹس لیں۔