ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد رینج ڈاکٹر جمیل احمد نے چارج سنبھال لیا

74

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد رینج ڈاکٹر جمیل احمد چارج سنبھالنے کے لیے اپنے دفتر پہنچے، جہاں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پرڈی آئی جی حیدر آباد نیم شیخ اور ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو بھی ان کے ساتھ تھے۔ تقریب میںAIG اسٹیبلشمنٹ عطا اللہ چانڈیو، DSP ایڈمن عابد رضا، DSP پیارو خان جمالی، P.S عبدل حفیظ شیخ، APS عاطف خان و دیگر آفس اسٹاف بھی موجود تھا۔