پنگریو شہر اور گردونواح کے چھوٹے بڑے دیہات اور قصبوں میں ایک بار پھر تیز بارش

101

پنگریو (نمائندہ جسارت) پنگریو اور ملحقہ علاقوں میں ایک روز کے وقفے کے بعد ہفتے کے روزبھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، شہر اور گردونواح کے چھوٹے بڑے دیہات اور قصبوں میں ایک بار پھر تیز بارش ہوئی، بارش کے باعث پہلے سے مفلوج شہری زندگی مزید متاثر ہوکر رہ گئی اور گزشتہ بارشوں کا پانی جو بمشکل کم ہونا شروع ہوا تھا، ایک بار پھر گلیوں، محلوں اور کاروباری وتجارتی مراکز میں جمع ہوگیا۔ بارش متاثرین جو اپنے گھر زیر آب آجانے کے باعث آسمان تلے پناہ حاصل کیے ہوئے تھے بارش کے باعث شدید مصائب کا شکار ہوگئے۔