مہر علی کالونی میں بارش کی پانی کی نکاسی آب کے لیے کئی موٹریں نصب

139

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مہر علی کالونی میں بارش کی پانی کی نکاسی آب کے لیے کئی موٹریں نصب کردیں۔ حیدر آباد گزشتہ تین دن سے بارش کا پانی نکالا جارہا ہے، حیدر آباد ضلعی انتظامیہ رات دن محنت کررہی ہے، لوگوں کی مدد کے لیے تاکہ وہ پریشان نہ ہوں۔