حیدرآباد ،متعدد علاقوں میں 6 روز سے سوئی گیس بند

349

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پریٹ آباد، میر نبی بخش ٹاؤن، گلشن الٰہی فیزون اور گردونواح کے علاقوں میں چھے روز سے جبکہ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کئی روز سے گیس کی سپلائی بند ہے جس سے علاقہ مکین سخت اذیت کا شکار ہیں۔ انہوںنے سخت احتجاج کرتے ہوئے محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے موقع پر گیس کی سہولیات میسر نہیں ہیں جس سے گھر وں کے چولہے بند ہوگئے ہیں اور سخت اذیت کا شکار ہیں نذر ونیاز کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے فوری طور پر نوٹس لیاجائے اور مذکورہ علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔