بدعنوانی ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے‘ چیئر مین نیب

265

اسلام آباد(اے پی پی)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہبدعنوانی ایک کینسر ہے جس کا واحد حل صرف اور صرف سرجری ہے کیونکہ بدعنوانی نہ صرف ملک کو مالی طور پر نقصان پہنچاتی ہے بلکہ بدعنوان عناصر معاشرے میں بھی عزت واحترام کی نگاہ سے نہیں دیکھے جاتے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدعنوانی دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ بدعنوانی کے ملکی ترقی و خوشحالی پر مضر اثرات کے پیش نظر 1999ء میں قومی احتساب بیورو کا قیام عمل میں لایا گیا تا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوگوںکی لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کے علاوہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جاسکے،نیب نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے اپنے قیام سے اب تک 466ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ۔