کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق، اموات 6284 ہوگئیں

144

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں واضح کمی آگئی ۔کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیاجس کے بعد اموات 6284 ہو گئیں۔319 نئے کیسز سے مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 319 نئے کیسز اور ایک موت ریکارڈ ہوئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 جبکہ اموات 6284 ہوگئیں۔ سندھ
میں بدستور کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ایک لاکھ 29 ہزار 179 ریکارڈ ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں 96 ہزار 699، کے پی میں 35971، بلوچستان میں 12804، اسلام آباد میں 15597،آزاد جموں و کشمیر 2290 اور گلگت میں 2832 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔