امام حسینؓ نے خاندان کی قربانی دیکر حق کوسربلند کیا‘زرداری

92

اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسین نے اپنے خاندان کی قربانی دیکر حق کوسربلند کیا،آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرہر طرح کا جبر برداشت کریں گے مگر وقت کے کسی باطل کے سامنے سر نہیں
جھکائیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ اسلام کو زندہ رکھنے کے لیے حضرت بی بی زینبؓ کا عظیم کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ ہم امام عالی مقام کے پیروکار ہونے پر فخر اور اعزاز سمجھتے ہیں، ہمیں ان عناصر کو شکست دینی ہوگی جو مذہب کی آڑ میںانسانیت کو پامال کرتے ہیں۔