حیدرآباد:بارش کو 3روز گزر جانے کے باوجود کئی علاقے زیر آب

110

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) یوم عاشور پر بھی حیدرآباد کے بیشتر علاقوں کے مکین برسات اور سیوریج کے گندے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ،فوج اور الخدمت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے خلاف متاثرین پھٹ پڑے ،ذمے دار میئر حیدرآباد اور صوبائی حکومت کو قرار دے دیا۔ بارش کو 3روز گزر جانے کے باوجود حیدرآباد
نکاسی آب کا عمل مکمل نہیں ہوسکا اور تاحال محمد علی ہاؤسنگ سوسائٹی،لطیف آباد یونٹ نمبر2 میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں جن کو الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانا فراہم کیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب گرونگر، حالی روڈ، ریلوے لائن، ریلوے کالونی، امریکن کوارٹر، بدین چالی،نورانی بستی، پھلیلی، پریٹ آباد لطیف آباد یونٹ نمبر5،7،8کی صورتحال خراب ہے۔ لطیف آباد یونٹ نمبر2میں تاحال پانی نہ نکالے جانے کے باعث علاقہ مکین صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے انہوں نے کہاکہ بلدیہ کی جانب سے نہ تو بارش سے قبل کوئی اقدامات کیے گئے تھے نہ ہی بعد میں۔ مشینیں تک کام نہیں کررہی ، پانی جمع کرکے متحدہ اور ان کے منظور نظر میونسپل افسران بڑی رقم لینا چاہتے ہیں جبکہ وزیر اعلی سندھ صرف قدم گاہ پر حاضری کے لیے آئے انہیں حیدرآباد کے شہریوں سے کوئی ہمدردی نہیں ۔