جماعت اسلامی حیدرآباد کی رکن اسمبلی عبدالرشید پر حملے کی مذمت

94

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، نائب امراء جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن ، عبدالقیوم حیدر ، اورجنرل سیکرٹری مطاہر خان نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک منتخب رکن صوبائی اسمبلی و سیاسی رہنما پرقاتلانہ حملہ حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔سندھ حکومت سید عبدالرشید کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اس واقعے میں ملوث افراد کو فوراً گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے۔