حیدرآباد:ایم کیو ایم کے رہنما وسابق میئر آفتاب شیخ انتقال کرگئے

157

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سابق میئر حیدرآباد، سندھ لاء کالج کے سابق پرنسپل،سابق ڈپٹی کنوئنر ایم کیو ایم آفتاب احمد شیخ72سال کی عمر انتقال کرگئے وہ چند روز قبل کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے آفتاب احمد شیخ ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ ان کے گھر واقع لطیف آباد نمبر2کے سامنے ادا کی گئی جس میںایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی،زونل انچارج ، سیاسی وسماجی جماعتوں کے
رہنماؤں،صحافیوں ،وکلاء سمیت شہریوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔آفتاب شیخ سندھ لاء کالج کے سابق پرنسل بھی تھے جبکہ 1970میں انہوںنے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا بعدازاں وہ ایم کیو ایم شامل ہوگئے وہ1987میں میئر حیدرآباد منتخب ہوئے۔وہ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر بھی رہے اورسینیٹر، رکن قومی وصوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوچکے تھے۔ چند روز قبل گھر کے قریب ہی کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ زیر علاج تھے ۔مرحوم نے سوگواران میں بیوہ کے علاوہ 2بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ۔امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، نائب امراء ڈاکٹر سیف الرحمن ، عبدالقیوم حیدر ،جنرل سیکرٹری مطاہر خان سمیت چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال اور صدرانیس قائم خانی نے ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنوینرو سابق مئیر حیدرآباد آفتاب احمد شیخ ایڈووکیٹ، سابق صدر پریس کلب حیدرآباد شاہد شیخ کی اہلیہ کی ہمشیرہ اور ایکسپریس نیوز حیدرآباد کے رپورٹر عبداللہ شیخ کی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔