سجاول، پاگل کتوں نے مختلف علاقوں میں 38 افراد کو کاٹ لیا

64

سجاول (نمائندہ جسارت) پاگل کتوں نے مختلف علاقوں میں 38 افراد کو کاٹ ڈالا۔ زخمیوں سے اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ بھر گیا، سجاول سوشل این گروپ نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ گزشتہ ہفتے کی رات سجاول شہر میں مین سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کے گلی محلوں میں گزرنے سے مختلف علاقوں میں بارش سے متاثرہ پاگل کتوں نے تقریباً 38 شہریوں کاٹ لیا۔ سوشل ورکر این گروپ کے نوجوانوں نے اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا، کتے کے کاٹنے سے زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث سول اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ بھر گیا اور ڈیوٹی ڈاکٹروں کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں نے فوری علاج کرکے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔