شکارپور، سول اسپتال موٹر سائیکل پارکنگ میں تبدیل

133

شکارپور (نمائندہ جسارت) سول اسپتال شکارپور کا ایمرجنسی وارڈ موٹر سائیکل پارکنگ میں تبدیل ڈاکٹر، اسٹاف غائب، ڈپٹی کمشنر شکارپور نوید الرحمن لاڑک کا اچانک رات ایک بجے اسپتال کا دورہ ڈاکٹرز غیر حاضر۔ شکارپور کے تاریخی رائو بہادر اودھو داس تارا چند اسپتال کا اچانک رات کے اوقاتِ میں ڈپٹی کمشنر شکارپور نوید الرحمن لاڑک نے دورہ کیا۔ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹر غیر موجود تھے اور شعبہ حادثات وارڈ اسٹاف کی موٹر سائیکل پارکنگ میں تبدیل ہوگیا تھا، اسٹاف غائب تھا، مریض فرش پر سوئے ہوئے تھے، مریضوں کے باتھ روم اور واش بیسن میں صفائی ستھرائی کا فقدان تھا، دوائیوں کے فریزر میں پانی کا کولر رکھا ہوا تھا۔ محرم الحرام میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے اسپتال انتظامیہ نے کوئی بھی انتظامات نہیں کیے تھے، جس پر ڈپٹی کمشنر شکارپور نوید الرحمن لاڑک نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔