ٹنڈو آدم، گندا پانی کھڑا رہنے کے باعث علاقہ مکین متعدد امراض میں مبتلا ہونے لگے

96

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے سبب بنگلہ روڈ سمیت دیگر علاقوں جوہر آباد، اللہ والی مسجد، گلزار کالونی، احمد آباد، محلہ الہٰیار، کھڈ پاڑہ سمیت متعدد علاقوں کے گٹر میں کچرا جمع ہونے کے سبب ڈرینیج سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ گندا پانی گلیوں اور شاہراہوں پر جمع ہونا روز کا معمول بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینیٹر امام الدین شوقین کی جانب سے بطور تحفہ کے طور پر گٹروں کی صفائی کے لیے دی جانے والی مشین پانچ ہزار روپے کی گراری نہ لگنے کے سبب 15 روز سے خراب ہے، جس سے صفائی کا نظام شدید متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ گندا پانی کھڑا رہنے کے باعث علاقہ مکین متعدد امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ سماجی تنظیموں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔