لاہور: قرض کی رقم واپس مانگنے پر دکاندار نے 2 افراد کو قتل کردیا

212

لاہور (آن لائن) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں قرض دی ہوئی رقم واپس مانگنے پر دکاندار نے 2 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق یاسر بٹ اور ملک زبیر علی نامی شخص کی دکان پر آئے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا، اس دوران تکرار بڑھنے پر دکاندار علی نے فائرنگ کردی۔ دوسری جانب کاہنہ میں کاچھا موڑ مارکیٹ کے قریب 39 سالہ بشیر احمد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول دیپالپور کا رہائشی تھا۔